12:10 pm
 ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں، ان کو پتا نہیں سیاست کیسے کرنی ہے،بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں، ان کو پتا نہیں سیاست کیسے کرنی ہے،بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

12:10 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں جن کے استعفیٰ سے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات سے دور رکھ کر پی پی پی پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے، افسوس ہے کہ آصف زرداری کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی بات بھی نہیں مانی جا رہی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکمرانوں کو سیاست سے نابلد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں، ان کو پتا نہیں سیاست کیسے کرنی ہے
وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی اخلاقی حمایت اور سپورٹ کررہے ہیں،کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے،مارشل لاء کی صورتحال پیدا ہوئی تو پیپلز پارٹی وہی کر دار ادا کریگی ،آصف زر داری الزام سندھکا ہے اور کیس پنڈی میں چلایا جارہاہے ،ظالموں کے خلاف پہلے بھی سرنہیں جھکایا آئندہ بھی نہیں جھکائیں گے ۔چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ ہم اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر اور کھانا دیں گے، انہیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے، عمران خان صاحب کو سمجھنا چاہیے کہ احتجاج جمہوری حق ہے، افسوس کی بات ہے کہ حکومت خود اسلام آباد بند کررہی ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے عدلیہ اور نیب پر دباؤ میں ڈالیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے اور اسے گھر بھیجیں گے، جمہوریت کی بحالی، معیشت کی درستی اور میڈیاکی آزادی کی راہ میں عمران خان رکاوٹ ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ وہ خود ہیں اس لیے استعفی دے کرعوام کی جان چھوڑیں، ان سے استعفیٰ لےکر سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔