02:23 pm
آخر کار پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی

آخر کار پنجاب میں بڑی تبدیلی آگئی

02:23 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپنی انتظامی ٹیم میں اہم تبدیلی عمل میں لادی ہے۔دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور بنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل صالحہ سعید ڈپٹی کمشنر لاہور تھیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انتظامی کمان دانش افضال کے سپر د کر دی گئی ،اس سے قبل دانش افضال سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری کے عہدہ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ڈی سی اصغر جوئیہ بطور قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات تھے ،نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
۔پنجاب حکومت کی جانب سے دانش افضال کی تعیناتی کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ۔