02:36 pm
رکشے میں سواری کے دوران شاہی جوڑے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

رکشے میں سواری کے دوران شاہی جوڑے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

02:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن گزشتہ ہفتے پاکستان کے دور ے پر تھے جہاں سے انھوںنے کچھ خوشگوار یادوں کا خزانہ سمیٹا اور اپنے وطن روانہ ہو گئے ۔برطانوی حکام کی جانب سے Thank you pakistan کے ہیش ٹیگ کےساتھ ایک ویڈیو شئیرکی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم ایک رکشے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس دوران شہزادی کہتی ہیں Too Funny بہت ہی دلچسپ ۔ اس پر پیچھے بیٹھی ایک خاتون جواب دیتی ہے کہ انجوائے ۔اس کے جواب میں شہزادی کیٹ دوبارہ کہتی ہیں ، تھینک یو ویری مچ۔ واضح رہے کہ شاہی جوڑے نے دورہ پاکستان کابھرپور لطف اٹھایا ۔ جہاں انھوںنے برف پوش وادیوں کی سیریں کیں وہیں پر چترالی ثقافتی لباس پہن عام لوگوں میں گھل مل گئے اسی طرح نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جا کر کرکٹ بھی کھیلی۔تجزیہ کاروں کے مطابق شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے ملک کا سافٹ امیج ابھر کر دنیا کے سامنے آیاہے۔