02:44 pm
حکومت کی مذاکرات کی پیشکش اورلہجہ آپس میں مطابقت نہیں رکھتے، جاوید چودھری

حکومت کی مذاکرات کی پیشکش اورلہجہ آپس میں مطابقت نہیں رکھتے، جاوید چودھری

02:44 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار جاوید چودھری حکومت کی جانب سے ایک طرف مذاکرات کی پیشکش اورد وسری جانب آزادی مارچ کو روکنے کےلئے سخت مذاحمتی اقدامات پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہایک طرف حکومت نے آزادی مارچ والوں سے مذاکرات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے تو دوسری جانب جے یوآئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اٹک پل پرکنٹینر پہنچائے جارہے ہیں،
ایف سی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو بھی بند کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور پنجاب اور بلوچستان پولیس کو بھی پوری طرح چاق و چوبند رہنے کا اشارہ کر دیا گیا ہے۔ کوئی بتائے کہ ان اقدامات سے اور اس لہجے میں بات کرنے سے بھلا احتجاجی فریق بھلا مذاکرات کیوں کرے گا۔اور کیایہ طریقہ اپنا کر بھی مارچ روکا جا سکے گا۔