09:21 pm
کرتارپور راہداری کی سروس فیس پر پاکستان، بھارت میں اتفاق

کرتارپور راہداری کی سروس فیس پر پاکستان، بھارت میں اتفاق

09:21 pm

اسلام آباد(آن لائن) کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کے باجود دونوں ممالک سکھ یاتریوں کے لیے ویزا فری کرتار پور راہداری کے انتظام کے حوالے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے جس پر جلد دستخط کردیے جائیں گے اور سمجھوتے پر دستخط کی تاریخ کے تعین کے کام ہورہا ہے۔
اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ ’بھارتی حکومت نے 23 اکتوبر 2019 کو کرتار پور صاحب راہداری کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے‘۔خیال رہے کہ مذکورہ سمجھوتے کی تفصیلات پر رواں برس مارچ سے مذاکرات کیے جارہے تھے اور بات چیت کا پہلا دور اٹاری واہگہ بارڈر پر بھارتی مقام میں 14 مارچ کو منعقد ہوا تھا۔عہدیداروں کی سطح پر مذاکرات کے 3 اداوار کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے مابین منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر غور کرنے کے لیے ماہرین پر مشتمل اجلاس بھی ہوئے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوران مختلف امور پر اختلاف پایا گیا جس میں یاتریوں کی تعداد، راہداری کھلے رہنے کی مدت اور پاکستان سکھ پربندھک کمیٹی (پی اسی جی پی سی) میں شامل اراکین کا معاملہ بھی شامل تھا۔اختلاف کا ا?خری نقطہ پاکستان کی جانب سے راہداری استعمال کرنے والے ہر سکھ یاتری سے 20 ڈالر فیس لینے کا فیصلہ بھی تھا جو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اب حل ہوچکا ہے۔تاہم بھارتی وزارت خارجہ اس فیس کے حوالے سے معترض نظر آئی اور پاکستان پر زور دیا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ’یہ مایوس کن بات ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق ہوگیا تھا اس کے باوجود پاکستان فی یاتری 20 ڈالر فیس نافذ کرنے پر مصر ہے‘۔دوسری جانب بھارت کے سکھ رہنماؤں نے بھی ویزا فیس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’شرمناک‘ قرار یا اور کہا کہ پاکستانی حکومت ’عقیدے کا کاروبار‘ کررہی ہے اور فیس کو اپنی ’ معیشت بہتر بنانے‘ کے لیے استعمال کررہی ہے۔علاوہ ازیں بھارتی پنجاب وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 20 ڈالر فیس کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی۔خیال رہے کہ کرتارپور گردوارے تک سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر رسائی دینے والی راہداری کا افتتاح 12 نومبر کو گرو نانک کی 550ویں جنم دن کے پیشِ نظر 3 روز قبل 9 نومبر کو کیا جائے گا۔مذکورہ راہداری کے ذریعے تقریباً 5 ہزار سکھ یاتری روزانہ زیارت کے لیے کرتارپور صاحب آسکتے ہیں

تازہ ترین خبریں

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک

میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

میاں نواز شریف نے لیگی کارکنان کو تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔

چودھری نثار علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق ہوگئی ۔۔ پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل۔۔

شہباز شریف کے لیے 25سال قید ۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات  فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

شہباز شریف کے لیے 25سال قید ۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

انہوں نے تو سائیکل پر دفتر جانا تھا ۔۔ عمران خان کی کراچی آمد پر ویڈیو جاری کردی گئی

سرکاری افسران اور ملازمین کے گھروں کے کرایے بڑھ گئے کس گریڈ کے ملازم کو کتنے پیسے ملیں گے، بڑی خوشخبری

سرکاری افسران اور ملازمین کے گھروں کے کرایے بڑھ گئے کس گریڈ کے ملازم کو کتنے پیسے ملیں گے، بڑی خوشخبری

کورونا ویکسین لگوائیں اور 17ہزار روپے حاصل کریں ، حکومت نے زبردست آفر کر دیمگر ایک شرط ہے

کورونا ویکسین لگوائیں اور 17ہزار روپے حاصل کریں ، حکومت نے زبردست آفر کر دیمگر ایک شرط ہے

پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت کتنی اشیاء پرسبسڈی ختم کرے ،آئی ایم نے مطالبہ کردیا،پاکستانی عوام کے لیے بری خبر

پاکستان آٹے، گھی، چینی سمیت کتنی اشیاء پرسبسڈی ختم کرے ،آئی ایم نے مطالبہ کردیا،پاکستانی عوام کے لیے بری خبر

 مریم صفدر چلتی پھرتی جھوٹ کی ڈیفینیشن ہیں۔شہباز گِل

مریم صفدر چلتی پھرتی جھوٹ کی ڈیفینیشن ہیں۔شہباز گِل

ائی ایم ایف نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرلیا

ائی ایم ایف نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرلیا

2018میں پاکستان کا قرضہ 96ارب ڈالر تھا صرف تین سالوں میں یہ قرضہ کتنے ارب ڈالر ہو گیا ہے

2018میں پاکستان کا قرضہ 96ارب ڈالر تھا صرف تین سالوں میں یہ قرضہ کتنے ارب ڈالر ہو گیا ہے

برطانوی عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیںلیا گیا

برطانوی عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ جج ارشد ملک کو بلیک میل کرکے نہیںلیا گیا