04:25 pm
والدکے ہسپتا ل منتقل  ہوتے ہی حسین نواز کی وطن واپسی کی تیاریاں ،ساتھ کون آرہاہے،جانیں

والدکے ہسپتا ل منتقل ہوتے ہی حسین نواز کی وطن واپسی کی تیاریاں ،ساتھ کون آرہاہے،جانیں

04:25 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہدمسعود نے کہاہے کہ حسین نواز پہلی دوسری تاریخ کووطن واپسی کی تیاریاں کر رہے ہیں ،حسین نواز ملکی احتجاجی معاملات سڑکوں پرجانے کاانتظارکررہے ہیں ،احتجاج کے دوران ہی وہ غیرملکی میڈیاکیساتھ واپس آئیں گے انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں موجودہ صورتحا ل پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے کی وطن واپسی سے متعلق خبرہے کہ ملک میں احتجاجی معاملات سڑکوں پرچلے گئے
تووہ وقت ہوگاجس کیلئے حسین نواز بھی واپسی کی تیاری کررہے ہیں ،وہ پہلی یادوسری تاریخ کوغیرملکی میڈیاکیساتھ واپسی کی تیاری کررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشیدہ حالات میں پولیس یہ مطالبہ کرنے جارہی ہے کہ ہمیں لکھ کردیاجائے اورہدایت کی جائے کہ کیاکرناہے ۔ مقتدر حلقے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں لیکن اگر معاملات حل نہیں ہوتے تو پھر ملاک کو نقصاب پہنچے گا ، علماء دین اور سیاسی لوگوں پر ھملے ہونے سمیت مشرقی مغربی سرحد بھی کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ پاکستان کو افراتفری سے بچانے کیلئے بیرونی دوست ممالک بھی شامل ہو گئے ہیں لیکن سیاسی ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ ابھی یہ معاملات سڑکوں پر نہیں بلکہ ٹی وی شوز پر ہیں لیکن اگر معاملات سڑکوں پر چلے گئے تو ملک خدانخواستہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے اگر یہ معاملات ہاتھ سے نکل گئے تو پھر واپسی مشکل ہے ۔