05:22 pm
وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب کو اپنا موبائل نمبر دیتے ہوئے شاندار تحفہ بھی دیدیا

وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب کو اپنا موبائل نمبر دیتے ہوئے شاندار تحفہ بھی دیدیا

05:22 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طالب علم کو کتاب تحفے میں دی۔تفصیلات کے مطابق کامرس انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے ہونہار طالب علم انس حبیب کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے انس حبیب کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے انس حبیب کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ بلا جھجک مجھے فون کر سکتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا اور سندھ کی معیشت پر کتاب طالب علم انس کو تحفے میں دی جبکہ وزیراعلیٰ نے انس کے والد محمد حبیب کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی شیلڈ بھی پیش کی۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ سندھ، انس حبیب اور ان کے والد کے ہمراہ لی گئی سلیفی بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم 2019 کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں انس حبیب 88 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔رزلٹ کے مطابق دوسری پوزیشن لینے والے مزمل احمد نے 87 فیصد نمبرز حاصل کیے اسی طرح اروبہ محمد 86 فیصد نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئیں۔انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق امتحانات میں 4 ہزار 321 طلبا نے حصہ لیا جن میں سے کامیابی کا تناسب 30 فیصد ہی رہا۔

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

ہم فضل الرحمن کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، مولانا کے دھرنے میں مدد دینے کا اعلان کرنیوالی سب سے بڑی جماعت کس موقع پر ساتھ چھوڑدے گی، جانئے

ہم فضل الرحمن کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، مولانا کے دھرنے میں مدد دینے کا اعلان کرنیوالی سب سے بڑی جماعت کس موقع پر ساتھ چھوڑدے گی، جانئے

شیخ رشید اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ کہتے ہیں اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو سب سے زیادہ خوشی ان کو ہوگی،

شیخ رشید اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ کہتے ہیں اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو سب سے زیادہ خوشی ان کو ہوگی،

اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے اپنے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، افسوسناک اقدام کی وجہ کیا تھی، جانئے تفصیلات

اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے اپنے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، افسوسناک اقدام کی وجہ کیا تھی، جانئے تفصیلات

میانوالی، منشیات کے عادی افراد نے نشہ چھوڑ کر جمع پونجی اکٹھی کرکے مسجد تعمیر کردی،

میانوالی، منشیات کے عادی افراد نے نشہ چھوڑ کر جمع پونجی اکٹھی کرکے مسجد تعمیر کردی،

رشتہ دار اور کارکنان باتیں کرتے رہ گئے ، نواز شریف کو خون کن لوگوں نے دیا ، حیران کن تفصیلات

رشتہ دار اور کارکنان باتیں کرتے رہ گئے ، نواز شریف کو خون کن لوگوں نے دیا ، حیران کن تفصیلات

حریم شاہ کی دفتر خارجہ تک کیسے پہنچی، نعیم الحق نے کیا کردار اداکیا،جانئے تفصیلات

حریم شاہ کی دفتر خارجہ تک کیسے پہنچی، نعیم الحق نے کیا کردار اداکیا،جانئے تفصیلات