08:47 am
میں نے یہ تو نہیں کہا کہ نواز شریف کو زہر دیا گیا ہے، حسین نواز نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا

میں نے یہ تو نہیں کہا کہ نواز شریف کو زہر دیا گیا ہے، حسین نواز نے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا

08:47 am


لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ میں یہ نہیں کہا تھا کہ نواز شریف کو زہر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کو شکر گزار ہوں جنہوں نے والد نواز شریف کے لیے دعا کی،اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔حسین نواز نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس کی تعداد اچانک کیوں کم ہوئی۔میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ انہیں زہر دیا گیا ہے
لیکن اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ پلیٹلٹس گرنے کی وجہ زہر خورانی بھی ہو سکتی ہے۔ان کے انفیکشن اور ڈینگی کے سارے ٹیسٹ نیگیٹو ہیں۔ان کے انفیکشن اورڈینگی کے سارے ٹیسٹ نیگیٹو ہیں، آپ پاکستان کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں قائد اعظم، محترمہ فاطمہ جناح، لیاقت علی خان ذوالفقارعلی بھٹو اوربینظیرکے ساتھ کیا سلوک کیاگیااس کے بعد کیاہم اپنے تحفظات کااظہارنہ کریں اور وہ کیوں میاںصاحب کوکوٹ لکھپت جیل سے نیب کے ہیڈکوارٹرلیکر گئے اور انہیں جوطبی سہولتیں حاصل تھیں وہ کیوں واپس لی گئیں، عمران خان کس کھیت کی مولی ہیں ہم انہیں اپنامخالف سمجھتے ہیں، میاں صاحب کی جان کوخطرہ ہے اور حکومت اس میں بطور ایک مہرہ ذمہ دارہے۔پی ٹی آئی کے رہنما وفاقی وزیربرائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے کہاکہ ہم کیوں زہرکھلائیں گے ہم تو دعاگو ہیں کہ وہ سلامت رہیں اگر وہ حیات رہیں گے تو مزیدکیسزنکلیں گے اورریکوریاں ہوں گی، ہم توکہتے ہیں کہ اگر آئینی طریقے سے پرامن مارچ کرناہے تو کریں لیکن انہوں نے ڈنڈا بردارفورس دکھاناشروع کردی ہے، ظاہرہے پرامن شہریوں کوکسی ڈنڈہ بردار فورس کے توحوالے نہیں کیاجاسکتا۔جے یو آئی (ف)کے رہنما مفتی کفایت اﷲ نے کہاکہ ہم کتنے پرامن ہیں یا بدامن ہیں اس کا تو پتا ڈی چوک پرجاکر چلے گا، ابھی سے خندقیں کھودی جارہی ہیں کنٹینرمنگوائے جارہے ہیں یہ بتایاجارہاہے کہ کچھ ہونے والاہے۔ہم انقلابی اورتحریکی لوگ ہیں ہمیں روک توکوئی نہیں سکتا، ہم لکھ کر دے دیتے ہیں کہ ہم پر امن رہیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنمامیاں جاویدلطیف نے کہاکہ اگرنواز شریف چندلوگوں کی بات مان لیتے تو چوتھی باروزیر اعظم بن جاتے، سب اداروں نے ایک شخص کومسلط کردیا، عوام کی مرضی سے عوامی مینڈیٹ کی حکومت بننے دیں۔

 

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی کس شخصیت نے دی ، انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم کو نام بتادیا

حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی کس شخصیت نے دی ، انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم کو نام بتادیا

وزیراعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرایا جائے

وزیراعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرایا جائے

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

ہم فضل الرحمن کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، مولانا کے دھرنے میں مدد دینے کا اعلان کرنیوالی سب سے بڑی جماعت کس موقع پر ساتھ چھوڑدے گی، جانئے

ہم فضل الرحمن کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، مولانا کے دھرنے میں مدد دینے کا اعلان کرنیوالی سب سے بڑی جماعت کس موقع پر ساتھ چھوڑدے گی، جانئے

شیخ رشید اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ کہتے ہیں اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو سب سے زیادہ خوشی ان کو ہوگی،

شیخ رشید اپنے آپ کو اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ کہتے ہیں اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو سب سے زیادہ خوشی ان کو ہوگی،