11:29 am
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کی حکومتی رہنما سے ملاقات کا انکشاف

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کی حکومتی رہنما سے ملاقات کا انکشاف

11:29 am


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھیوں کی حکومتی رہنما سے ملاقات کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں مولانا فضل الرحمان کے دو قریبی ساتھیوں کی حکومتی رہنماؤں اور ایک اور
شخصیت سے ملاقات ہوئی۔یہ ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا غفور حیدری نے پہلے جس حکومتی رہنما کے کہنے پر ملاقات کرنے کی حامی بھر لی تھی اُنہی کے کہنے پر دوبارہ یہ ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا اور یہاں تک کہا گیا کہ اس ملاقات کا تذکرہ کسی سے بھی نہ کیا جائے تاکہ ہمارے اتحادی ہم سے نالاں نہ ہوں۔رانا عظیم نے بتایا کہ ملاقات میں کہا گیا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے۔ہمیں کوئی سیف سائیڈ دی جائے اور ہمارے ساتھ وہ کچھ نہ کیا جائے جس کا ہم سُن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا جانا تھا ، نہ تو اس میں میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا اور نہ ہی اس میٹنگ کی کسی قسم کی بھی کوئی بریفنگ ہونا تھی۔ لیکن ہمارے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ملاقات ہوئی ہے لیکن اگر مولانا صاحب اس کی تردید کر دیں تو یہ اُن کا اپنا نقطہ نظر ہو گا۔ آنے والے چند دنوں میں یہ بات سامنے آجائے گی۔ پرویز خٹک بھی اپنی پریس بریفنگ میں واضح کہہ چکے ہیں کہ میرے کچھ رہنماؤں سے رابطے ہو چکے ہیں ۔ رانا عظیم نے مزید کہا کہ یہ اطلاع مصدقہ ہے کہ ملاقات تو ہو چکی ہے۔ ملاقات میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمیں ہمارے اتحادیوں کی جانب سے پریشرائز کیا جا رہا ہے۔

 

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا نہ ہی کوئی بل پاس کردیا صرف ویڈیو ہی بنائی ہے،وزارت خارجہ کے آفس کس شخصیت کے بلانے پرگئی تھی

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا نہ ہی کوئی بل پاس کردیا صرف ویڈیو ہی بنائی ہے،وزارت خارجہ کے آفس کس شخصیت کے بلانے پرگئی تھی

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی کس شخصیت نے دی ، انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم کو نام بتادیا

حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی کس شخصیت نے دی ، انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم کو نام بتادیا

وزیراعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرایا جائے

وزیراعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرایا جائے

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

ہم فضل الرحمن کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، مولانا کے دھرنے میں مدد دینے کا اعلان کرنیوالی سب سے بڑی جماعت کس موقع پر ساتھ چھوڑدے گی، جانئے

ہم فضل الرحمن کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے، مولانا کے دھرنے میں مدد دینے کا اعلان کرنیوالی سب سے بڑی جماعت کس موقع پر ساتھ چھوڑدے گی، جانئے