11:56 am
 حکومت نے خواجہ سرائوں کوزبردست خوشخبری سنادی

حکومت نے خواجہ سرائوں کوزبردست خوشخبری سنادی

11:56 am


کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلئے نوکریوں کا کوٹا مقرر کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سندھ کابینہ نے ٹرانسجینڈر (خواجہ سراؤں) کیلئے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹا مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لینا ہے، ہم انہیں معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتے ہیں، میں آج انہیں کابینہ کی طرف سے کوٹا مقرر ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں،
ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور سرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کیلئے تمام کاغذات تیار رکھنے ہوں گے۔سندھ کابینہ نے پاکستان ایگریکلچرل اینڈ اسٹوریج سروسز کارپوریشن (پی اے ایس ایس سی او) سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دیدی جس کی قیمت 844.50 فی 100 کلوگرام بیگ ہوگی۔ سندھ کابینہ نے گندم کی اشو پرائس 3450 روپے فی 100 کلوگرام بیگ مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آٹے کی قیمت میں کمی لانا چاہتا ہوں، ہم کم سے کم غریب عوام کو روٹی تو سستی دیں۔ خیال رہے کہ خواجہ سراؤں کو آہستہ آہستہ معاشرے میں ان کا مقام مل رہا ہے۔ عام انتخابات 2018ء میں بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ نایاب علی نامی خواجہ سرا نے عام انتخابات 2018ء میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

 

تازہ ترین خبریں

’’آخر چوتھی منزل پر ہوتا کیا ہے ‘‘ کیا حریم شاہ دفتر خارجہ کی چوتھی منزل میں رہائش پزیر تھی

’’آخر چوتھی منزل پر ہوتا کیا ہے ‘‘ کیا حریم شاہ دفتر خارجہ کی چوتھی منزل میں رہائش پزیر تھی

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا نہ ہی کوئی بل پاس کردیا صرف ویڈیو ہی بنائی ہے،وزارت خارجہ کے آفس کس شخصیت کے بلانے پرگئی تھی

میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا نہ ہی کوئی بل پاس کردیا صرف ویڈیو ہی بنائی ہے،وزارت خارجہ کے آفس کس شخصیت کے بلانے پرگئی تھی

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ، وزیراعظم کا سخت نوٹس، وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی کس شخصیت نے دی ، انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم کو نام بتادیا

حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی کس شخصیت نے دی ، انٹیلی جنس ادارے نے وزیراعظم کو نام بتادیا

وزیراعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرایا جائے

وزیراعظم کی نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا، نواز شریف جہاں چاہیں علاج کرایا جائے

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان

کفن میں جیب نہیں ہوتی، یہاں سے سب خالی ہاتھ جائینگے، ہم نے صرف ڈھیل دی ہے، ڈیل نہیں کی، چیئرمین نیب کا کرپٹ عناصرکیخلاف دوٹوک اعلان