01:15 pm
نواز شریف کے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا، ڈاکٹروں نے صحت سے متعلق تشویشناک خبر سنادی

نواز شریف کے منہ سے خون آنا شروع ہوگیا، ڈاکٹروں نے صحت سے متعلق تشویشناک خبر سنادی

01:15 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شرو ہوگیا ہے۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف کے جسم سے خون بہنا خطرے کی علامت قرار دیدیا ہے۔ نواز شریف کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد انتہائی کم تھی جس کے بعد انہیں جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد کے بعد نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی
تاہم اب اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مسوڑوں سے خون آنا شروع ہوگیا ہے جو پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے آیا ہے، مسوڑوں سے خون آنے کےبعد دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم پلیٹ لیٹس کی تازہ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل طبیعت خراب ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب لاہور آفس سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔ سروسز اسپتال میں پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔‎