02:34 pm
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کو شکست

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کو شکست

02:34 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے سیمی فائنل کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔ ناردرن نے کے پی کے کو شکست دے دی ہے۔ ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بائولر حارث رئوف نے انتہائی تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں آٹھ رنز کا کامیا بی سے دفاع کر لیا ۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ناردرن کی ٹیم خیبر پختونخوا کو شکست دے کر
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کو ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 8رنز درکار تھے۔ تاہم ناردرن کے بائولر حارث رئوف نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کے سکور کا دفاع کیا بلکہ آخری اوور میں تین وکٹیں بھی حاصل کر لیں۔