02:51 pm
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حالت ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حالت ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی

02:51 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑ جانےکا انکشاف ہوا ہے۔ پلیٹ لیس کی تعداد میں ایک بار پھر خوفناک حد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہونے
کا انکشاف ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خون کے سفید خلیوں کے پلیٹ لیس 280,000سے کم ہوکر ایک بار پھر 70,000رہ گئے ہیں ۔ جس کے بعد ایک بار پھر ان کا ہنگامی بنیادوں پر طبی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو پیر کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔