04:17 pm
وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو مریم نواز کو نوازشریف سے ملنے دینے کی اجازت

وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو مریم نواز کو نوازشریف سے ملنے دینے کی اجازت

04:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ مریم نواز کو ان کے والد میاں نوازشریف سے ملنے کی اجازت دے دی جائے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مریم نواز کو ان کے والد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے دی
جائے۔ واضح رہے کہ میاں نوازشریف سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔