04:47 pm
آصف زرداری کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

آصف زرداری کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

04:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی آگئی ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر اورپیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی طبی معائنے کے بعد میڈیکل رپورٹ آگئی ہے۔ سابق صدر کی ای سی جی رپورٹ بالکل ٹھیک ہے۔تاہم انھیں زیادہ دیر کھڑے اور بات کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔ اسی طرح دن میں دو
بار الیکٹرک مساج چئیر استعمال کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انھیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔