06:06 pm
اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے اپنے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، افسوسناک اقدام کی وجہ کیا تھی، جانئے تفصیلات

اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے اپنے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، افسوسناک اقدام کی وجہ کیا تھی، جانئے تفصیلات

06:06 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں اسٹیٹ لائف کے ڈپٹی منیجر نے دفتر سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی 11ویں منزل سے چھلانگ لگا کر ایک شخص نے خود کشی کی، متوفی کی شناخت 55 سالہ ظفر اقبال کے نام سے کر لی گئی جو اسٹیٹ لائف میں ڈپٹی منیجر ایجنسی اینڈ ایڈمنسٹریشن تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے خلاف کچھ انکوائری چل رہی تھیں
 جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھے، ظفر اقبال لیاری کے رہائشی تھے جن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول منتقل کردی گئی ہے۔ ظفر اقبال لیاری کے رہائشی تھے۔ پولیس نے ظفر اقبال کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کرد یا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر خود کُشی کا ہی معلوم ہوتا ہے البتہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔متوفی کے دفتر یا متوفی کی جیب میں سے کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا جس پر اس انتہائی اقدام کی کوئی حتمی وجہ تحریر کی گئی ہو ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی ایک سرکاری افسر نے اپنے ہی گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔