11:09 pm
نیب کی اپیلیں خارج، سپریم کورٹ نے اہم لیگی رہنما کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دیدی،مسلم لیگ (ن)میں جشن کا سماں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے لیگی رہنما چوہدری شیر علی کو کرپشن کے مقدمات میں کلین چٹ دیتے ہوئے بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لیگی رہنما چوہدری شیر علی کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک گواہ نے بھی نہیں کہا کہ چوہدری شیر علی کیخلاف دباؤ میں آ کر بیان دیا،
نیب کے اپنے گواہ ہی ایسا کہیں گے تو ملزم کو دفاع کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کا کام اپنے اثاثوں کو ثابت کرنا ہوتا ہے، جو اثاثے ملزم کے ہیں ہی نہیں وہ ثابت کرنا نیب کی ذمہ داری ہے۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ مکی مارکیٹ کا قبضہ بھی چوہدری شیر علی کے پاس نہیں تھا، مکی مارکیٹ کی دکانیں ویسے بھی لیز پر تھیں۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بطور میئر چوہدری شیر علی نے غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میئر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہر غلط کام اسکے کھاتے میں ڈال دیا جائے، چوہدری شیر علی 1983 میں میئر تھے جبکہ کیس سال 2000 میں بنایا گیا۔عدالت نے کہا کہ نیب چوہدری شیر کیخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، جن افراد کو زمینوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی ان کا ملزم سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔یاد رہے کہ چوہدری شیر علی کو کرپشن مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ نے بری کیا تھا جس کے بعد نیب نے بریت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجرمن سفیر کی ملاقات

تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں،بدلتی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا

نو منتخب اراکین سینیٹ کب حلف اٹھائینگے؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

 آپ میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو گھر چلے جائیں لوگ آپ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امیر مقام

ہم عمران سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب انہیں جیل بھیجا جائیگا انہیں ہر سہولت دینگے۔رانا ثناءاللہ

 زرداری نے بندے خریدے،نظام کی تبدیلی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،وزیراعظم

 چیئرمین سینیٹ نامزد ہوتے ہی صادق سنجرانی کے اہم شخصیات سے رابطے شروع

نو منتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، عمران خان نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امید وار ہوں گے،فواد چوہدری

وزیراعظم کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات

پی پی ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے

چند دن انتظارکریں ،حمزہ شہبازنے حکمران جماعت کو مشکل میں ڈال دیا