06:14 pm
آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

آزادی مارچ کو روکا نہیں جائے گا، حکومت نے فضل الرحمن کو مارچ کی اجازت دیدی، اسلام آباد آنے کیلئے بڑی شرط بھی عائد کردی گئی

06:14 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، آزادی مارچ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔ آزادی مارچ کے حوالے وزیر اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر
 وزیراعظم کو اعتماد میں لیا گیا۔ حکومتی کمیٹی نے کہا 27 اکتوبر سے پہلے اپوزیشن کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے، امید ہے اپوزیشن ہماری بات مان لے گی۔وزیراعظم نے کمیٹی کو اپوزیشن سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔پرویز خٹک کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مارچ قانون کے مطابق ہوا تو روکا نہیں جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کی حکمت عملی وزارت داخلہ طے کریگی، پی ٹی آئی حکومت جمہوری روایات پر پختہ یقین رکھتی ہے، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، سڑکیں بند کر کے شہریوں کیلئے مسائل پیدا نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبریں