11:21 pm
پیپلزپارٹی کے بانی رہنما مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

پیپلزپارٹی کے بانی رہنما مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

11:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے بانی رہنما مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی راہنما خواجہ عبدالغنی چک نے پی پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔خواجہ عبدالغنی پی پی سے 55سالہ رفاقت چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔خواجہ عبدالغنی نے پروقار تقریب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری وسابق وزیر خواجہ فاروق احمد،ملک انصر سہیل،چن شاہ کاظمی،راجہ الیاس،عاطف بشیر،جہانگیر احمد مغل،زوہیب اکبر،عمر مغل،اجمل مغل،فیضان عب اسی،اشفاق عباسی،علی عباسی،زین العابدین،جاوید اعوان،بلال خان،خذیفہ خواجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل وکرم سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں حقیقی ترقی،خوشحالی اور استحکام کے لیے غیر سیاسی فیصلے کیے لیکن ان فیصلوں کا فائدہ ملک اور قوم کو ہوا۔ مشکل وقت گزر چکا ہے اب ملک پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔قوم نے حقیقی تبدیلی کے لیے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جمہوریت دشمن قوتیں ایک مرتبہ پھر ترقی کرتے پاکستان کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں۔27اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان لک اور قوم سے کھلی دشمنی ہے۔27اکتوبرکو پوری قوم بھارت کے خلاف یوم سیاہ مناتی ہے لیکن 27اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے والے دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی سنگین ہوچکے ہیں۔اڑھائی ماہ سے زیادہ عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈائون ہے اور 80لاکھ عوام محصور ہیں اور اقتدار کے پجاری اسلام آباد فتح کرنے کی کوششوں میں ہیں۔قوم ایسے عناصر کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کردے گی۔مولانا فضل الرحمن کو دھرنے کا شوق ہے تو وہ لائن آف کنٹرول پر دھرنا دیں۔ جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے پاکستان کے اندر سیاسی استحکام اور قومی اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے لیکن بعض سیاسی چغادری قوم کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ شخصیت اور سینئرراہنما خواجہ عبدالغنی چک نے کہا کہ عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ملک اور قوم کے لیے طویل جدوجہد کی اور ملک کے اندر سیاسی تبدیلی لائی،عمران خان ہی وہ شخصیت ہیں جو ملک وملت کو بحرانوں سے نکال کر عظیم اقوام کی صف میں شامل کرسکتے ہیں۔ماضی میں بر سراقتدار آنے والوں نے ملک کو لوٹا اور قوم کے وسائل ہڑپ کیے۔خواجہ عبدالغنی چک نے شایان شان تقریب کے انعقاد پر سابق وزیر خواجہ فاروق احمد اور تحریک انصاف کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبریں

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

اب ہر شہری اپنی گاڑی کا مالک بنے گا، پاکستان کی سستی ترین گاڑی متعارف کرا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کرائے کے گھروں میں رہنے والے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

آپ نے مجھ سے کیوں نہیں پوچھا؟ڈی جی آئی ایس آئی تقرری پر وزیراعظم نے آرمی چیف سے استفسار کیا تو انہوں نے کیا جواب دیا؟

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

نومبر میں حکومت ختم ہونےکی پیشنگوئی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا،وزیراعظم کا انتہائی قریبی ساتھی مستعفی ہو گیا

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

پنجاب نے ٹھُکرا دیا اور سندھ نے اپنا لیا،ممتاز سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

ملک بھر میں پٹرولیم کی شدید بحران۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا ہونےوالاہے؟ایسی خبر جو پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے گی

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا معاملہ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا اسٹینڈ لے لیا

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

اصل غصہ ہی ہمیں نیوزی لینڈ پر تھا، یہ انڈیا تو راستے میں آگیا" فواد چوہدری کا ایسا بیان کہ پاکستانیوں کے قہقہے رک نہیں رہے

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

طویل انتظار ختم ہوا، ن لیگی کارکنان تیاری پکڑ لیں ،سابق وزیراعظم کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

میں کسی کو چھوڑوں گی نہیں، ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب ویڈیوز سے متعلق کیا فیصلہ کر لیا؟ ہلچل مچ گئی

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نئے ڈ ی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ انٹرویوز کے بعد ہوا۔۔۔وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

نادرا نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، کونسی سروس بالکل مفت ملے گی؟بڑی پریشانی ختم ہو گئی

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم ، حکومت کا سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی

نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرنیوالی بااثر شخصیات کون نکلیں؟ن لیگ نے خود ہی تصدیق کر دی