06:50 pm
وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی‘‘

وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی‘‘

06:50 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی
، وزیراعظم ہاؤس میں ویڈیو بنالینے سے کوئی آفت نہیں آئے گی۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت میں داخل ہوکر میٹنگ روم میں آزادانہ گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے دفتر خارجہ میں لی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے ’’وزیر اعظم حریم شاہ‘‘۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ویڈیو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ لوگ طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا ہم بھی وزیراعظم ہاؤس جاکر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ سکتے ہیں۔ میری اس ویڈیو کو لے کر بہت سے لوگوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی سب آپنی آپنی زبانوں کو لگام دے میری آپنی زندگی ہے میں جیسے چاہوں اسے گزاروں آپ لوگوں کو کوی حق نہی میری زاتی زندگی پر ایسے تنقید کرنے کا ۔۔ایک اور ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا میں وزیراعظم عمران خان کی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو لوگ جل رہے ہیں مجھ سے ان کو میں جلاؤں گی، ان کو تکلیف پہنچے گی میں پہنچاؤں گی خاص کر اس فرحان ورک کو تکلیف پہنچاؤں گی۔

تازہ ترین خبریں