11:27 am
مولانا فضل الرحمٰن  کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا انکشاف

مولانا فضل الرحمٰن کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا انکشاف

11:27 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس بات کا انکشاف بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر کی جانب سے کیا گیا۔مذکورہ اینکر اُن صحافیوں میں شامل تھے جنہوں نے دیگر صحافیوں کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔ مذکورہ اینکر کے مطابق، مولانا فضل الرحمٰن اور آرمی چیف کی ملاقات چند روز قبل ہوئی تھی جب انہوں نے آزادی مارچ کا اعلان کیا تھا۔
پروگرام کے شریک میزبان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مولانا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم وہی کر رہے ہیں جو آئین ہم سے مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو آرمی چیف نے یاد دہانی کرائی کہ وہ ایک ذمہ دار سیاسی رہنما ہیں اور انہیں خطے کی صورتحال کا اندازہ ہونا چاہئے کہ یہ کتنی پریشان کن ہے۔کشمیر کے حالات کی وجہ سے بارڈر پر صورتحال کشیدہ ہے۔آرمی چیف نے ایران سعودی عرب تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور مولانا سے کہا کہ یہ دھرنے کیلئے درست وقت نہیں کیونکہ ملکی معیشت کو دن رات محنت سے درست سمت کی طرف لیجایا گیا ہے۔ پروگرام کے شریک میزبان کے مطابق، آرمی چیف نے واضح کیا کہ وہ اس وقت کسی بھی طرح کے عدم استحکام کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف نے مائنس عمران کے امکانات کو بھی مسترد کر دیا کیونکہ وہی آئینی وزیراعظم ہیں۔انہوں نے مولانا کو بتایا کہ آپ اور نہ ہی میں انہیں مائنس کر سکتے ہیں۔ شریک میزبان کے مطابق، آرمی چیف نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر مولانا نے احتجاج پر اصرار کیا تو کچھ اور لوگ مائنس ہو سکتے ہیں۔استحکام کیلئے اگر جانی نقصان ہوا اور آئین اس کی اجازت بھی دیتا ہے تو ایسے کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے۔آرمی چیف کے ساتھ اس ملاقات کے حوالے سے موقف معلوم کرنے کیلئے مولانا دستیاب نہیں تھے۔پروگرام کے شریک میزبان نے مزید دعویٰ کیا کہ مولانا نے ایک روز قبل مارچ کیلئے آشیرباد کے حصول کیلئےکسی شخص کو فون کال کی تھی اور ساتھ ہی یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ دھرنا نہیں دیں گے اور کوئی عوامی اجتماع نہیں ہوگا، لیکن انہیں صرف مارچ کیلئے اجازت دی جائے۔ شریک میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا کو ایسا کرنے سے سختی سے منع کر دیا گیا۔شریک میزبان نے اس شخص کا نام نہیں بتایا جسے مولانا نے فون کال کی تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا کے حوصلے پست ہو رہے ہیں کیونکہ حکومت نے گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران اپنے آپشنز دانشمندی سے استعمال کیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے ۔۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

دل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے ۔۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے متنازعہ شخصیت اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسماعیل بروہی کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن کر دیا

صدر جامعہ اسلامی یونیورسٹی نے متنازعہ شخصیت اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسماعیل بروہی کو گریڈ 16 سے 17 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن کر دیا

 لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر

لڑکھڑاتی حکومت کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑی شکست ہوئی ہے۔ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی تھی مگر اسے راہ فرار نہیں ملا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر

 عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

عدالت کے مطابق سینٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے، پی ٹی آئی حکومت اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے سے گریز کرے، شازیہ مری

اسلام آباد کا کھلاڑی کورونامیں مبتلا ۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

اسلام آباد کا کھلاڑی کورونامیں مبتلا ۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کے بعد صدر کو خود مستعفی ہوجانا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔میاں اسلم

عوام کی پی ٹی آئی حکو مت سے وابستہ تمام تر امیدیں دم توڑ گئیں ہیں۔میاں اسلم

 سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر

 سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات خفیہ رائے دہی ہے کرانا قانون، انصاف اور آئین کی فتح ہے۔ فرحت اللہ بابر

‏سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں۔ مریم نوا ز

‏سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں۔ مریم نوا ز

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔۔15 ممالک کے شہریوں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط، نوٹیفیکیشن جاری

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔۔15 ممالک کے شہریوں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط، نوٹیفیکیشن جاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 قطر ایئرویز کا بڑا اعلان۔۔۔۔،سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

قطر ایئرویز کا بڑا اعلان۔۔۔۔،سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور کی نیول چیف امجد خان سے الوادعی ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور کی نیول چیف امجد خان سے الوادعی ملاقات

پاکستان کی تاریخ میں شفاف الیکشن کیلئے پہلا موقع ہے ،بابراعوان

پاکستان کی تاریخ میں شفاف الیکشن کیلئے پہلا موقع ہے ،بابراعوان