07:16 am
 نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا

07:16 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ درخواست گزار شہباز شریف متاثرہ فریق نہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ عدالت میں دائر درخواست میں شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے اپیل کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔