07:42 am
وزارت خارجہ کے اندر کس نے جانے کی اجازت دی اور کس سے ملنا تھا؟حریم شاہ نے ساری کہانی سنا دی

وزارت خارجہ کے اندر کس نے جانے کی اجازت دی اور کس سے ملنا تھا؟حریم شاہ نے ساری کہانی سنا دی

07:42 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کہا مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں ان سے ملنے گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا، اعلیٰ سرکاری دفتر کے سکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی تھی اور ویڈیو
 
بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا۔حریم شاہ نے مزید بتایا وہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیراعظم آفس میں آتی جاتی رہی ہیں ۔