07:53 am
سانحہ ساہیوال کا بڑا فیصلہ آگیا ، تمام ملزمان شک کا فائدہ ملنے پر بری

سانحہ ساہیوال کا بڑا فیصلہ آگیا ، تمام ملزمان شک کا فائدہ ملنے پر بری

07:53 am

لا ہور (مانیٹر نگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سانحہ ساہیوال کیس کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی ۔ملزمان کے وکلاء کی سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل۔ مقتول خلیل کے بچے عمیر،منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر نےبھی اپنا بیان قلمبند کروایا۔ اس مقدمے میں 49 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ عدالت نے 6 ملزمان صفدر حسین، احسن خان،رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبریں