09:48 am
 بھارت پلوامہ جیسا ایک اور ڈرامہ رچاسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

بھارت پلوامہ جیسا ایک اور ڈرامہ رچاسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

09:48 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے مطالبے پر میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینر اینکرز نے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں، ان کا چارٹر آف ڈیمانڈ واضح نہیں پھر بھی ہم آزادی مارچ کی اجازت دیں گے، لیکن میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پلوامہ جیسا ایک اور ڈرامہ رچاسکتا ہے، اس حوالے سے آرمی چیف کو کہا ہے کہ فوج کو مکمل طور پر تیار رکھیں، بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

تازہ ترین خبریں