10:02 am
 محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا

محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا

10:02 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1441 ھ کا چاند 29 اکتوبر کو نظرآنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 29 اکتوبر کی شام کو 1441ھ کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔آب و ہوا کے ریکارڈ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم 29 اکتوبر کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کو 10نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول پر قومی عمارتوں پر چراغاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ربیع الاول 1441ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 اکتوبر کی شام طلب کر لیا گیا ۔