10:16 am
مولاناطارق جمیل کی اسپتال میں نواز شریف سے ملاقات

مولاناطارق جمیل کی اسپتال میں نواز شریف سے ملاقات

10:16 am


لاہور (نیوز ڈیسک)معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سروسز اسپتال لاہور پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحیتابی کی دعا کی۔خیال رہے کہ
سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال میں منتقل کیے تین روز گزر چکے ہیں۔ نواز شریف کو تین روز قبل طبیعت خراب ہونے پر لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ نے دوپہر ایک بجے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کو کھانا کھانے اور پانی پینے سے روک دیا تھا۔اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مرض کی ابتدائی تشخیص کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اکیوٹ آئی ٹی پی کے مرض کا شکار ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ گئی ہے۔ جس کے مطابق نواز شریف کے بون میروفنکشنل ہے اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بیماری سے ریکور ہونے میں ایک ہفتہ لگتا سکتا ہے۔ہ یموٹولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب انصاری سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔جب کہ نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ تلی کے بے ترتیب کام کرنے کی وجہ سے پلیٹ لٹس ٹوٹ رہے ہیں، جس کی دوا شروع کروادی گئی ہے، 3 سے 4 دن میں نواز شریف کی صحت میں بہتری آ جائے گی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لاحق اکیوٹ آئی ٹی پی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے پورے جسم کے اسکین کے لیے انہیں آج پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لے جائے جانے کا بھی امکان ہے۔