10:24 am
مولانا طارق جمیل نوازشریف کی عیادت کر نے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے

مولانا طارق جمیل نوازشریف کی عیادت کر نے کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے

10:24 am

لا ہور (نیوز ڈیسک ) مولانا طارق جمیل سروسز ہسپتال پہنچ گئے ۔ مولانا طارق جمیل سابق وزیر اعظم نوازشریف کی عیادت کی ۔ مولانا کی جانب سے میاں نواز شریف کو پھولوں کا گلدستہ فراہم کیا  ۔نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی، قائد ن لیگ کی بگڑتی حالت پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے درمیان رابطہ ہوا، عمران خان نے نواز شریف کو بہترین میڈیکل سہولیات دینے کی ہدایت کر دی۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،
حکومت مکمل تعاون کرے گی سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کیلئے ڈاکٹر طاہر شمسی بھی خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔انہوں نے میڈیکل بورڈ کے ہمراہ مریم نواز کو نواز شریف کی طبیعت سے متعلق بریفنگ دی۔ لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے، جس کے بعد انہیں پلیٹ لیٹس لگائے گئے۔