10:26 am
نواز شریف کو جیل میں مبینہ طور پرزہر دیکر مارنے کی کوشش، معاملہ بین الاقوامی اداروں تک جاپہنچا

نواز شریف کو جیل میں مبینہ طور پرزہر دیکر مارنے کی کوشش، معاملہ بین الاقوامی اداروں تک جاپہنچا

10:26 am


لاہور (نیوز ڈیسک)نواز شریف کو جیل میں مبینہ طور پرزہر دیکر مارنے کی کوشش، معاملہ بین الاقوامی اداروں تک جاپہنچا۔۔۔سینئرصحافی احمد نورانی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو فوری ایکشن لینے کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق احمد نورانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی قیمتی جانن بچانے کے لیے فوری کاروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو جیل میں طبی امداد کے
طور پر مبینہ زہردینے کی کوشش کی گئی۔براہ مہربانی نواز شریف کے لیے جتنا جلد ہو سکے اپنی آواز اٹھائیں۔۔اسی طرح وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے نوازشریف کو مارنے کی کوشش کی اور اب یہ آخری لمحے میں نقصان کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیا ہے کہ اگر نوازشریف کو ان کی نگرانی میں کچھ ہو گیا تو عوام انہیں کچا چبا جائے گی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف کو چاہے جو کچھ بھی ہو، میں ان کی صحتیابی کے لیے دعا کروں گی، لیکن ریاست کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ ریاست کو جوابدہ ہونا ہو گا کہ یہ معاملہ اس نہج پر کس طرح اور کیونکر پہنچا۔۔جب کہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال میں منتقل کیے تین روز گزر چکے ہیں لیکن تین روز گزرنے کے باوجود میڈیکل بورڈ نواز شریف کے مرض کی تشخیص نہیں کر سکا۔میڈیکل بورڈ نے دوپہر ایک بجے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کو کھانا کھانے اور پانی پینے سے روک دیا ہے۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کے مزید ٹیسٹ تجویز کر دیئے ہیں۔ کراچی سے آئے ماہر بون میرو ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے نوازشریف کا طبی معائنہ کیا اور انہیں نو بجے ناشتہ کروا کر کھانے سے روک دیا گیا ، جس کے بعد اب نواز شریف دوپہر ایک بجے تک پانی بھی نہیں پی سکیں گے۔