02:29 pm
آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا، شیخ رشید

آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا، شیخ رشید

02:29 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 180 ملین تک پہنچ گئی ہے، ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے، اب ہمارے پاس 183 پسنجر ٹرینیں اور 16 فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں