06:23 pm
’’دفتر خارجہ نہ ہواکھیل کا میدان ہو گیا ‘‘ حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک سٹار نے اپنی دفتر خارجہ کی ویڈیو شیئر کر دی

’’دفتر خارجہ نہ ہواکھیل کا میدان ہو گیا ‘‘ حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک سٹار نے اپنی دفتر خارجہ کی ویڈیو شیئر کر دی

06:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’دفتر خارجہ نہ ہواکھیل کا میدان ہو گیا حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک سٹار نے اپنی دفتر خارجہ کی ویڈیو شیئر کر دی۔۔۔ دفتر خارجہ میں حریم شاہ کے بعد ایک اور ٹک ٹاک اسٹار کی آمد نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ حریم شاہ کی دفتر خارجہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور مطلوب احمد نامی ٹک ٹاک صارف کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ٹک ٹاک پر مطلوب احمد نامی صارف نے بھی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی جس نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ایک اور ویڈیو میں انہوں نے پی ٹی آئی کے معروف رہنماؤں کے ساتھ تصویروں کا سلائیڈ بھی شو کیا ہے
۔صارفین نے اس ویڈیو پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دفتر خارجہ ہے یا پھر کوئی پلے گراؤنڈ؟۔جہاں ہر کوئی جا کر ویڈیوز بنا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ آخر یہ ملک کن کے ہاتھوں میں ہے،کون چلا رہا ہے؟ دفتر خارجہ کی سیکیورٹی کا عملہ کہاں ہے؟۔جب کہ دوسری جانب حریم شاہ وزارت خارجہ کے اندر جانے میں کیسے داخل ہوئیں اور وہاں پر ویڈیو بنانے میں کیسے کامیاب ہوئیں،اس حوالے سے تاحال ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا ہے تاہم اس معاملے میں پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں،حریم شاہ کو وزارت خارجہ تک رسائی دینے میں کسی اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے،تاہم اب وزارت خارجہ میں ایک سکیورٹی گارڈ پر نزلہ گراتے ہوئے اسے معطل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اصل ذمہ داران کو چھپایا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کے سٹاف کے پانچ ارکان سے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔جب کہ حریم شاہ نے وزیر خارجہ کی کرسی پر بیٹھنے کو بھی غلطی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ یہ اُن کی کرسی ہے۔پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہاہے کہ مجھے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں ان سے ملنے دفتر خارجہ گئی تھی۔نجی ٹی وی پروگرام میں حریم شاہ نے وائرل ہونے والی اپنی متنازع ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے پوری کہانی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا