06:31 pm
ایک سال قبل میری والدہ اللہ کو پیاری ہو گئیں اور اب میرے والد ۔۔!مریم نواز کی ویڈیو لنک میں

ایک سال قبل میری والدہ اللہ کو پیاری ہو گئیں اور اب میرے والد ۔۔!مریم نواز کی ویڈیو لنک میں

06:31 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا چار روز علاج جاری ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت خاصی خراب ہے۔گذشتہ شب بھی ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس پر انہیں ادویات دی گئیں۔پاکستان میں موجود نواز شریف کی واحد اولاد مریم نواز کو بھی مقدمات کا سامنا ہے۔تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر انہیں والد کے ساتھ رہنے کی اجازت دی گئی ہے
تاکہ وہ ان کی عیادت اور دیکھ بھال کر سکیں۔ مریم نواز کی آج عدالت میں بنائی گئی ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر اعوان کے گلے لگ کر رو رہی ہیں۔ مریم نواز کو ایک سال قبل بھی کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز سخت بیمار تھیں تاہم اس کے باوجود بھی انہوں نےپاکستان آکر کیسز کا سامنا کیا۔ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہو گیا جس کے بعد مریم نواز کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری طبیعت ناساز نہیں ہے۔میاں صاحب کی بیماری نے میرا یہ حال کر دیا ہے۔میں اتنے دن سے جیل میں رہ رہی ہوں ایک دن بھی نہیں گھبرائی لیکن نواز شریف کی بیماری ایک ایسی بات تھی جس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری نے مجھے بری طرح متاثر کیا ہے۔ایک سال قبل میری والدہ بھی اللہ کو پیاری ہو گئی تھیں۔ان حالات میں انسان بہت سہم جاتا ہے۔ ۔مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاست چھوڑ کر نواز شریف کی زندگی اور صحت کے لیے دعا کریں۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنےکی سہولت نہ دینے کا فیصلہ

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

2سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کا اہم ترین بیان سامنے آگیا

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

حکومت کا 103سال پرانے ایئر پورٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ۔۔وجہ کیا بنی ہے؟جانیے تفصیل

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

جوبزدل ہے وہ ہٹ جائے ،جو شیر ہے وہ ڈٹ جائے۔۔۔ مریم نواز کہاں جارہی ہیں ،ن لیگیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنیوالا ملزم کاشف ضمیر نئی مشکل میں پھنس گیا

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

بزدار حکومت کاغربت کے خاتمے کی جانب ایک اور اہم قدم

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا،ابھی نندن

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کو دوسال مکمل:وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائیگا،پاک فوج

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق

پاکستان: کوروناوائرس سے مزید33افراد جاں بحق

 پلوشہ خان کے گھرپرنامعلوم افرادکاحملہ

پلوشہ خان کے گھرپرنامعلوم افرادکاحملہ

ضمانت منظوری کے باوجود حمزہ شہباز رہا کیوں نہیں ہوئے؟

ضمانت منظوری کے باوجود حمزہ شہباز رہا کیوں نہیں ہوئے؟

ڈسکہ انتخابات ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج کرنیکاحکومتی اقدام  مریم نواز نے کپتان کوکھری کھری سنادیں،بڑاالزام عائد

ڈسکہ انتخابات ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج کرنیکاحکومتی اقدام مریم نواز نے کپتان کوکھری کھری سنادیں،بڑاالزام عائد