08:00 pm
پرتگال کے سرمایہ کار گروپ کی خیبر پختون خوا حکومت کو کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش

پرتگال کے سرمایہ کار گروپ کی خیبر پختون خوا حکومت کو کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش

08:00 pm

پشاور(آن لائن)پرتگال کے سرمایہ کار گروپ نے خیبر پختون خوا حکومت کو مختلف شعبوں سیاحت،ہاوسنگ، ارکیالوجی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، توانائی اور یوتھ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے سرمایہ کار گروپ نے سینئر وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی۔سینئر وزیر عاطف خان نے وفد کو سیاحت اور ارکیالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ
سیاحت کا فروغ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے ٹورازم اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔خیبر پختون خوا میں ہزاروں سال پرانے بدھ مت کے مقدس مقامات موجود ہیں حکومت نے ان مقامات کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے ہیں۔صوبے میں مذہبی سیاحت میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کو ایک منافع بخش شعبے کے طور پر متعارف کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے نئی ویزہ پالیسی بھی متعارف کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات شہرام ترکء نے بھی پرتگال کے سرمایہ کار گروپ کو صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ریسائکلینگ اور کچرے سے توانائی کے حصول میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے پرتگالی سرمایہ کاروں کا تعاون سود مند ثابت ہوگا۔دونوں ملک سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کے قریب آنے سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عشق اندھا ہوتاہے،55 سالہ ڈی ایس پی نئی بھرتی ہونےوالی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

عشق اندھا ہوتاہے،55 سالہ ڈی ایس پی نئی بھرتی ہونےوالی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول