09:07 pm
 فواد چوہدری  کی بات سچ نکلی ،ڈاکٹر عشرت حسین کی 8 سرکاری محکمے ختم کیے جانے کی تصدیق

فواد چوہدری کی بات سچ نکلی ،ڈاکٹر عشرت حسین کی 8 سرکاری محکمے ختم کیے جانے کی تصدیق

09:07 pm

اسلام آباد(اے این این ) وزیراعظم کے مشیر برائے سادگی مہم و اداراہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تنظیم نو کے کابینہ سے منظور شدہ منصوبے کے تحت 8 سرکاری محکمے متاثر ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان محکموں کی تعداد 441 سے کم ہو کر 342 ہوجائے گی جن میں سے کچھ کے ملازمین کو دیگر محکموں میں تو کچھ کو صوبائی محکموں میں ضم کردیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ میرا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کی بھی ملازمت ختم نہیں ہوگی اور جو اِن ختم کیے جانے والے محکموں میں کام کررہے ہیں انہیں دیگر محکموں میں منتقل کیا جائے گا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ کابینہ نے اس تجویز کی منظوری دے دی ہے اور اس کے نفاذ کے لیے ایک عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کابینہ نے متعدد وفاقی محکموں کو غربت مٹا اور سوشل سیکیورٹی ڈویژن میں، کامرس اور ٹیکسٹائل ڈویژن کے انضمام، کیپٹل ایڈمنسٹریشن کے خاتمے اور اس کی ذمہ داریاں متعلقہ وزارتوں اور وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اپ گریڈ کر کے ہیومن ریسورس منیجمنٹ ڈویژن بنانے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ڈھانچے کی تجدید بھی ٹاسک فورس کے زیرِغور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کیے جانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا تھا تاہم اگر ایسا کیا گیا تو ایک ناکارہ لکڑی اور ان ملازمین کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے سول سرونٹ کی ملازمتوں کے تحفظ، سیکریٹریز کی تعیناتی کے عمل، 65 خودمختار محکموں کے چیف ایگزیکٹوز کے انتخاب کے عمل، وزیروں کے تکنیکی مشیروں کی تعیناتی، ٹرانسپورٹ الانس کیقانونی جواز، کیڈر اور سابقہ کیڈر افسران کی تربیت اور مقاصد کی بنیاد پر کارکردگی کے نظام کے حوالے سے بھی تجاویز منظور کیں۔سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ڈاکٹر عشرت حسین نے اس بات کا انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا کہ 100 سے زائد محکمے بغیر کسی سربراہ کے کام کررہے ہیں تاہم گڈ گورننس کے تحت صحیح کام کے لیے صحیح بندے کے اصول کو مدِ نظر رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کا بیان وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے 400 سرکاری محکمے ختم کیے جانے کا اشارہ دیا تھا
 

تازہ ترین خبریں

عشق اندھا ہوتاہے،55 سالہ ڈی ایس پی نئی بھرتی ہونےوالی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

عشق اندھا ہوتاہے،55 سالہ ڈی ایس پی نئی بھرتی ہونےوالی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

پنجاب میں نیا تعلیمی سال کب سے شروع ہو گا ؟حکومت نے بچوں کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو سینیٹ الیکشن کےلئے اہل قراردیدیا

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بہار کی آمد کیساتھ موسم میں تبدیلی،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کاسینیٹ کا معرکہ متحد ہوکرلڑنے پر اتفاق

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

اپوزیشن جتنا مرضی پیسہ پھینک لےسینیٹ الیکشن۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم نے بڑاچیلنج دیدیا

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع :احتساب عدالت کا نیب جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

عوام نااہل لیگ اور درباریوں کی خفیہ ووٹنگ پرخوشی سمجھتے ہیں، شہبازگل

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

(ن)لیگ نے لانگ مارچ سے قبل ہی بڑا اعلان کردیا

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول