09:27 pm
مولانا! آپ اسلام آباد آئیں، عمران خان مستعفی ہوجائینگے،ا سٹیبلشمنٹ کے خاص طبقے نے فضل الرحمن کو یقین دہانی کرادی

مولانا! آپ اسلام آباد آئیں، عمران خان مستعفی ہوجائینگے،ا سٹیبلشمنٹ کے خاص طبقے نے فضل الرحمن کو یقین دہانی کرادی

09:27 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و کالم نگار بلال غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو اسٹیبلشمنٹ کے ایک خاص طبقے کی حمایت حاصل ہے۔کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کے یہ عناصر سمجھتے ہیں کہ حکومت کی کارگردگی ٹھیک نہیں ہے اس لیے تبدیلی آنی چاہئیے۔اور انہوں نے ہی مولانا فضل الرحمن کو یہ یقین دلایا ہے کہ آپ اسلام آباد آئیں گے تو عمران خان صاحب عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گے۔ایک تھیوری یہ بھی ہے
کہ اسٹیبلشمنٹ میں کوئی تقسیم نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ اپنی روایتی پالیسی کے ساتھ چاہتی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو سپیس دی جائے۔انہیں آنے دیا جائے تاکہ حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔عمران خان کو مزید جھکایا جائے۔چند فیصلوں کے حوالے سے عمران خان کے رویے میں ہٹ دھرمی پائی گئی اور انہوں نے ضد اور انا کا مظاہرہ کیااس کو ختم کیا جا سکے۔سوال یہ اٹھتا ہے کیا مولانا فضل الرحمن واقعی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بن چکے ہیں۔خیال رہے کہ ) گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مولانا فضل الرحمن کے مابین ملاقات کا انکشاف ہوا تھا۔یہ دعویٰ ایک سینئیر صحافی صابر شاکر کی طرف سے کیا گیا۔صابر شاکر نے آرمی چیف اور مولانا کے درمیان ہونے والی گفتگو سے متعلق بھی بتایا۔اسی حوالے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اخبار نویسوں کی طرف سے ایسی خبریں سنسنی پھیلانے کے لیے کی جاتی ہیں جس کا کوئی علاج نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ساری سیاسی پارٹیاں فوج کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں،پاک فوج ایک قومی ادارہ ہے اور بعض اوقات اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ہارون الرشید نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بہت پہلے کی ایک ملاقات ہے۔ جب میں نے اس متعلق ایک متعلقہ افسر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ کیا مذکورہ صحافی اس ملاقات میں موجو دتھے ؟ کیا انہیں اس ملاقات کی تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا؟۔ ہارون الرشید نے کہا کہ اس وقت آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔اگر وہ انہیں روکتے ہیں تو بھی نا مناسب بات ہے اگر حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو یہ بھی غیر مناسب ہے۔

تازہ ترین خبریں

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحیران

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

سینیٹ انتخابات،پی ٹی آئی کے یار محمد رند کے نصیب اللہ مری بھی ناراض، حکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکار

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

’’فواد چوہدری صاحب نئی نوکری ڈھونا شروع کردیں‘‘مریم

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات : اپوزیشن ہاری جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے،فواد چوہدری

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

پنجاب کے بڑے شہرمیں مسافربس الٹ گئی ،تشویشناک اطلاعات موصول

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

سپریم کورٹ کی رائے :الیکشن کمیشن کابیلٹ پیپرز سے متعلق مشاورتی اجلاس آج ہو گا

انتخابی مہم ختم:سینیٹ الیکشن کا میدان کل سجے گا

انتخابی مہم ختم:سینیٹ الیکشن کا میدان کل سجے گا

(ن)لیگ ’’ووٹ کی عزت‘‘ کو تار تار کررہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

(ن)لیگ ’’ووٹ کی عزت‘‘ کو تار تار کررہی ہے ، فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں کورونا وائرس سے42افرادجاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے42افرادجاں بحق

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ ۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ جماعت اسلامی نے سندھ اور مرکز میں سینیٹ انتخاب سے غیر حاضر رہنے کا اعلان کر دیا

پاک ترک دوستی ۔۔۔  پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس بحال ہو گئی۔

پاک ترک دوستی ۔۔۔  پاکستان اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس بحال ہو گئی۔

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ پی ٹی آئی ایم این اے کی بغاوت ۔۔ ووٹ نہیں دوں گا جنھوں نے سینیٹ انتخابات میں پیسے دے کر ٹکٹ لیا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ پی ٹی آئی ایم این اے کی بغاوت ۔۔ ووٹ نہیں دوں گا جنھوں نے سینیٹ انتخابات میں پیسے دے کر ٹکٹ لیا

پی ٹی آئی کے ‏‏3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔ خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے ‏‏3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔ خرم شیر زمان