09:34 pm
فلموں میں آتے ہی سارے اداکاروں کی چھٹی کردوں گا، عامرلیاقت

فلموں میں آتے ہی سارے اداکاروں کی چھٹی کردوں گا، عامرلیاقت

09:34 pm

کراچی (ویب ڈیسک)نامورپاکستانی سیاستدان، میزبان اورمذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں اورفلموں میں آتے ہی تمام پاکستانی اداکاروں کی چھٹی کردیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلمیں بہت جلد آنے والی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی فلمیں آتے ہی پاکستانی فلموں میں کام کرنے والے تمام ٹی وی اداکاروں کی چھٹی ہوجائے گی۔عامرلیاقت نے حال ہی میں
اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے ساتھ حدیقہ کیانی کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ اب وہ فلموں میں بھی آنے والے ہیں اور ان دنوں وہ تین فلموں میں کام کررہے ہیں۔ جس پر میزبان حدیقہ کیانی نے کہا میں اس حوالے سے آپ سے پوچھنا چاہ رہی تھی کیونکہ مجھے آپ کے اندر اداکاری کے جراثیم بھی نظر آرہے ہیں۔عامر لیاقت نے کہا میں تین فلموں میں کام کررہاہوں اور آپ کو یہ بتادوں کہ جتنے ٹی وی فنکار فلمیں کررہے ہیں سب کے سب گھر بیٹھ جائیں گے۔ عامر لیاقت کے اس دعوے پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ عامر لیاقت نے کہا میری ہر کسی نے حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے ہمیشہ خود کو منوایا ہے۔عامر لیاقت نے اپنی فلموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمیشہ پاکستان کو برا دکھایا جاتا ہے لیکن ہم اپنی فلم میں بھارت کو بے نقاب کریں گے کہ وہ کس طرح خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ اس کے ساتھ ہی عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی ایک اور فلم صوفی ازم سے متعلق ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار