10:40 am
بھارتی آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں، آصف غفور

بھارتی آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں، آصف غفور

10:40 am

کراچی(نیوزڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن خطرے میں ڈال رہے ہیں، بپن راوت کے بیانات اپنے سیاسی آقا کے انتخابی مفادات کے لیے اور اپنے فوجیوں کو مروانے کے لیے ہیں، انہوں نے بھارتی فوج کو بدمعاش یا روگ فورس میں تبدیل کر دیا ہے، یہ سب پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کی قیمت پر ہو رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کے امن کو متاثر کر رہے ہیں۔جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی آقا کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جعلی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے سے لے کر آج تک بھارتی آرمی چیف کی واحد کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے بھارتی فوج کو بدمعاش یا روگ فورس میں تبدیل کر دیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کو ہونے والے نقصانات، نام نہاد تکنیکی غلطی کی وجہ سے ہونے والے ہیلی کاپٹر کریشز اور اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت، ان سب کا مقصد بھارتی آرمی چیف کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننا ہے لیکن یہ سب پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کی قیمت پر ہو رہا ہے۔قبل ازیں بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر پر پاکستانی حکومت کا نہیں شدت پسندوں کا قبضہ ہے جو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 ختم کیے جانے سے ملک اپنے حتمی مشن کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل کری اپا کی یاد میں ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے کہا کہ دفعہ 370 ایک عارضی انتظام تھا اور اسے ختم کیے جانے کے خلاف پاکستان اچانک اس لیے آوازیں اٹھانے لگا کیونکہ جس علاقے (کشمیر اور گلگت، بلتستان)پر پاکستان نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے اس پر پاکستان کی حکومت کا کنٹرول نہیں بلکہ یہ دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔

تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

 تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا