12:34 pm
پاکستان میں انٹر نیشنل فوڈ چینز بھی خراب معاشی صورتحال کی زد میں آگئیں، 50 سے زائد آؤٹ لیٹس بند کرنے کا امکان

پاکستان میں انٹر نیشنل فوڈ چینز بھی خراب معاشی صورتحال کی زد میں آگئیں، 50 سے زائد آؤٹ لیٹس بند کرنے کا امکان

12:34 pm

کراچی (این این آئی) ملک میں جاری معاشی بے چینی اور مہنگائی کے باعث پاکستان میں کاروبار کرنے والی معروف انٹرنیشنل فوڈ چینز کی جانب سے 50سے زائد آؤٹ لیٹس بند کرنے کا امکان ہے۔فوڈ سیکٹر کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں جاری معاشی بحران اور مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تمام طبقات خصوصا مڈل اور لوئر مڈل کلاس کی ڈسپوزیبل انکم یا قابل خرچ آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور تمام افراد نے کم آمدنی کے پیش نظر اپنے اخراجات محدود کردیئے ہیں۔وہ صرف اشیائے ضروریہ پر خرچ کررہے ہیں جبکہ
 
زیادہ تر اخراجات ترک دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے مقامی سمیت بین الاقوامی فوڈ چینز جن میں پیزا ہٹ،میکڈونلڈ اور کے ایف سی قابل ذکر ہیں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور ان کمپنیوں نے بھی اس تبدیلی کو بھانپ لیا ہے اور اخراجات میں اضافے اور آمدنی میں کمی کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں اپنی 50سے زائد برانچوں کو بند کرنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بہتر معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے مذکورہ فوڈ چینز نے اپنے آٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ کیا تھا جبکہ یہ فوڈ چینز پاکستان سے معقول منافع بھی حاصل کررہی تھیں۔ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 70فیصد لوگوں کی آمدنی ان کے اخراجات سے کم ہے جبکہ 10فیصد افراد ایسے ہیں جو ادھار لے کر اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی عدم استحکام کی صورت حال آئندہ 2سال تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ آئندہ دو ماہ تک افراط زر کی شرح 13فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے۔یہ وہ حقائق ہیں جن کی وجہ سے مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ وہ اپنی سرمایہ کاری میں کمی لا کر اس نئی صورت حال کا مقابلہ کریں اور جیسے ہی حالات بہتر ہوں تو وہ سرمایہ کاری کے بارے میں سوچیں۔اس حوالے سے کے ایف سی کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی کمپنی اپنی کوئی برانچ بند نہیں کررہی ہے اس وقت ملک بھر میں کے ایف سی کی 90برانچیں ہیں جو کاروبار کررہی ہیں۔میکڈونلڈ کے مارکیٹنگ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سندھ اور پنجاب میں اپنی ان برانچوں کو بندکررہے ہیں جہاں سیل کم ہے جبکہ اس حوالے سے پیزا ہٹ کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

 لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

این اے 249ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

این اے 249ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا