01:55 pm
نواز شریف کی ضمانت، ان کی بیماری، مریم نواز کے بیانات کے بارے میں 8ستمبر کو عمران خان نے کیا پیش گوئی کی تھی

نواز شریف کی ضمانت، ان کی بیماری، مریم نواز کے بیانات کے بارے میں 8ستمبر کو عمران خان نے کیا پیش گوئی کی تھی

01:55 pm

 اسلام آباد (احمد ارسلان) میاں نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور وہاں ان کو آج پانچواں روز ہے ۔ اس حوالے سے قیاس آرائیاں تو بہت ہو رہی ہیں تاہم موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے سب ایک شخص کی صحافت کا قائل ہو نا پڑااور وہ ہیں سینئر اینکر پرسن ، تجزیہ نگار اور صحافی عمران خان ۔ غالبا 8ستمبر کا پروگرام تھا جب انہوں نے ارشاد بھٹی ، فریحہ ادریس اور ڈاکٹر معید پیر زادہ کو یہ کہا:’’ آپ نوٹ کر لیں میری بات ۔ آئندہ کچھ روز میں میاں نواز شریف صاحب کو ضمانت ملے گی عدالت سے ،
ان کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ، ضمانت کے بعد انہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔میاں نواز شریف کیساتھ ان کی صاحبزادی بھی ملک سے باہر چلی جائیں گی ۔ اسی دوران معید پیرزادہ نے انہیں ٹوکا کہ میاں صاحب کو صحت کی بنا پر ضمانت ملے گی جس پر تجزیہ نگار عمران خان نے کہا کہ میںیہ کہہ رہاہوں کہ میاں صاحب کو ان کے مقدمے میں ٹیکنیکل وجوہات پر ضمانت ملے گی اور اس کے بعد صحت کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت ملے گی ۔ میاں صاحب پاکستان سے اپنے بچوں کے پاس علاج کروانے جائیں گے اور مریم صاحبہ بھی ان کیساتھ جائیں گی اور میاں صاحب کے کیس پینڈنگ پوزیشن میں رہیں گے اور تحریک انصاف پیچھے سے یہ کہتی رہے گی کہ یہ دیکھو یہ کرپٹ آدمی ہے اور باہر جا کر علاج کر وا رہا ہے ، اس نے پاکستان کو تباہ کیا ۔مسلم لیگ ن کےلوگ کہیں گےکہ میاں صاحب کی حالت اسی طرح خراب ہے جیسے بیگم کلثوم نواز کی حالت خراب تھی (اور من وعن یہی بات گزشتہ روز مریم نواز کہہ چکی ہیں ) میاں صاحب وطن واپس آکر مقدموں کا سامنا کریں گے وہ نہ پہلے کبھی بھاگے ہیں نا ہی اب بھاگیں گے ۔ مریم نواز کچھ عرصے کیلئے عملاً پاکستانی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی ۔ اگلے انتخابات میں وہ واپس آئیں گی اپنے والد کو باہر چھوڑ کر اور پھرپاکستان میں اپنی سیاسی کمپین کا آغاز کریں گی اور سب سے اہم بات کہ’’ وہ جو پیسہ جو آنا ہے ‘‘ وہ سب طے ہو چکا ہے ۔ ‘‘ یہ تو تھی عمران خا ن کی پیشگوئی تاہم اگر نظر دوڑائی جائے تو حالات اس سے کچھ مختلف نہیں دکھائی دیتے ۔ دوسری جانب ہمیں کچھ مضبوط ذرائع سے خبر ملی ہے کہ نوازشریف کی رہائی کے لیئے حکومت نے 60 بلین روپے کی ڈیل فائنل کر لی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔انکی صحت سے متعلق رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں اور صرف این آر او دینے کے لیئے بنائی گئی ہیںتاہم اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم کو ’’صحت کاملہ ‘‘ عطا کرے اور جو کچھ وہ اپنی خوشی سے پاکستان کو دینا چاہتے ہیں وہ ضرور دیں ۔
 

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

ملک بھر میں سخت پابندی ۔۔۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ہدایت جاری کردیں۔کیاہونےوالاہے؟پوری قوم کیلئے بڑی خبر

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

 امریکامیں 2روزہ ماحولیاتی کانفرنس 2021کاآغازہوگیا ۔۔پاکستان کی بھی شرکت 

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

پی ڈی ایم جماعتوں کی عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

دیر لگی مگر آخر کار ! وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خوشی سے نہال ، پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

کراچی میں لاک ڈاؤن۔۔ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی۔۔۔ وزیرصحت سندھ کے اعلان نے عوام پر بجلیاں گرادیں

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

گواد ر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ترقی کے نئے دور کی شروعات ہوگی ۔۔۔ جام کمال کی اہم شخصیت سے ملاقات کے وقت بیان 

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر  رہ گئے

صحافی نے تحریک انصاف کے وزیر سے سوال کیا تو انہوںنے ایسا جواب دیا کہ تمام پاکستانی ارتھ ہو کر رہ گئے

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

پارٹی ورکر ہوں کسی لوٹے کی بیٹی نہیں ، ن لیگ کو زبردست جھٹکا ، اہم ترین خاتون رہنما نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

اسلام آباد پولیس کی ایک اور ذبردست کاروائی ۔۔۔۔ کار چوری میں ملوث منظم گینگ کے 5 کارچور گرفتارکرلئے گئے 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

خیبر پختونخوا میں مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔ انتہائی افسوس ناک خبر 

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

56 بچے متاثر ۔۔۔۔ شہراقتدار سے انتہائی بری خبر آگئی

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی  ہوشربا انکشاف

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹر نے خود کشی کی ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ انتہائی ہوشربا انکشاف

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

اب عوام کو یہ چیز ہر صورت میں ملے گی ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر

خاتون کا ٹیکسی ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد ۔۔۔۔ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟؟ْ۔۔۔انتہائی دلچسپ خبر