03:42 pm
پولیس سانحہ ساہیوال کے گواہوں کو پکڑ کر لے گئی اور ان کیساتھ کیا سلوک کیا

پولیس سانحہ ساہیوال کے گواہوں کو پکڑ کر لے گئی اور ان کیساتھ کیا سلوک کیا

03:42 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زبان کھولی تو تمہارے اور تمہارے رشتے داروں کے ساتھ بھی وہی ہوگا ، پولیس سانحہ ساہیوال کے گواہوں کو پکڑ کر لے گئی اور ان کیساتھ کیا سلوک کیا ۔۔۔ دفاعی تجزیہ نگار ظفر ہلالی کا سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا اس فیصلے پر اپیل کرنا بلکل ٹھیک تھا۔میں سانحہ ساہیوال پر آئے فیصلے کو
شرمناک کہوں کا۔ظفر ہلالی نے مزید کہا کہ 27لوگوں جو اس واقعے کے گواہ تھے،ان کو لے جایا گیا تھا۔گواہوں سے واقعے کے بارے میں پوچھ گیا تو سب خاموش ہو گئے اور کہا کہ ہم نے تو کچھ بھی نہیں دیکھا لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پولیس والوں نے سب کو پکڑ کر لیا ا ور انہیں کہا کہ اگر ایک لفظ بھی بولا تو تمہارے ساتھ بھی وہی ہوا گا جو ان کے ساتھ ہوا ہے۔منہ کھولنے کی صورت میں یہ تمہارے اور تمہارے رشتے داروں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ گواہ بھاگ گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ تو کچھ سنا اور نہ ہی دیکھا۔جب کہ متاثرہ خاندان بھی خوف کے دباؤ کے تحت پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ظفر ہلالی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ ساہیوال پچھلے دس سال میں سب سے بڑے اور افسوسناک واقعے تھے اور دونوں میں متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو سانحہ ساہیوال پر عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی،حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے،اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

تازہ ترین خبریں

نوازشریف کی بگڑتی حالت، وزیراعظم کا ہنگامی اقدام، شوکت خانم ہسپتال سے ’’خاص‘‘ڈاکٹر سروسز ہسپتال بھیج دیا

نوازشریف کی بگڑتی حالت، وزیراعظم کا ہنگامی اقدام، شوکت خانم ہسپتال سے ’’خاص‘‘ڈاکٹر سروسز ہسپتال بھیج دیا

اگرکنٹرول لائن پر صورتحال اتنی ہی خراب ہے کہ آزادی مارچ نہیں ہونا چاہیئے توکرتار پور بارڈر کیوں کھول رہے ہیں، صحافی کے سوال پر مولانا کا دوٹ

اگرکنٹرول لائن پر صورتحال اتنی ہی خراب ہے کہ آزادی مارچ نہیں ہونا چاہیئے توکرتار پور بارڈر کیوں کھول رہے ہیں، صحافی کے سوال پر مولانا کا دوٹ

’’سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کو دل کا دورہ‘‘ہنگامی طور پر کس شخصیت کوبلالیا گیا، تشویشناک خبر

’’سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کو دل کا دورہ‘‘ہنگامی طور پر کس شخصیت کوبلالیا گیا، تشویشناک خبر

نواز شریف کے بعد مریم نواز کی ضمانت بھی پکی، بیرون ملک جانے کیلئے معاملات طے پاگئے

نواز شریف کے بعد مریم نواز کی ضمانت بھی پکی، بیرون ملک جانے کیلئے معاملات طے پاگئے

مولانا فضل الرحمان کیلئے کنٹینر تیار،جدید کنٹینر کن سہولیات سے آراستہ ہے، جانتے ہیں یہ کنٹینر کس ملک نے تیار کیا ہے ، جانیں

مولانا فضل الرحمان کیلئے کنٹینر تیار،جدید کنٹینر کن سہولیات سے آراستہ ہے، جانتے ہیں یہ کنٹینر کس ملک نے تیار کیا ہے ، جانیں

’’کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ‘‘ عثمان قادر کا والد عبدالقادر کی سکھائی ہوئی ’خفیہ ورائٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان

’’کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا ‘‘ عثمان قادر کا والد عبدالقادر کی سکھائی ہوئی ’خفیہ ورائٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان

اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان، عثمان بزدار اور چیئرمین نیب سے بیان حلفی مانگ لیا

اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان، عثمان بزدار اور چیئرمین نیب سے بیان حلفی مانگ لیا

ٓآج کی سب سے بڑی خبر نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی

ٓآج کی سب سے بڑی خبر نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی