06:14 pm
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر نواز شریف کے دل کی شریانیں50فیصد سے زائد بند

پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر نواز شریف کے دل کی شریانیں50فیصد سے زائد بند

06:14 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کی شریانیں 50 فیصد سے زائد بند ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا آج سروسز اسپتال میں پانچواں روز ہے اور ان کے دل کی شریانیں 50 فیصد سے زائد بند ہو چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی شریان 60 فیصد سے زیادہ اور بائیں جانب والی شریان 50 فیصد بند ہے۔ جب کہ پلیٹ لٹس میں کمی کی وجہ سے دل کی تکلیف میں بھی اضافہ ہوا ہے
۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذیابطیس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لیے مسلسل دوائیں دی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے دئیے گئے اسٹیرئیڈز سے بلڈ پریشر اور شوگر لیول بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق پلیٹ لٹس کی تعداد 50ہزار ہونے پر نواز شریف ہوائی سفر کے قابل ہو سکیں گے۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ٹریپ ٹی اور ٹریپ آئی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا ہے۔نواز شریف کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے عدالت میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ن لیگی رہنما کی بیماری کو خاص آلات کے بغیر کنٹرول کرنا ممکن نہیں،بیماری کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے وہ اندرون یا بیرون ملک سے علاج کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ م نواز شریف کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے بعد انہیں آکسیجن لگا دی گئی ہے۔ کارڈیک مانیٹر اور پلس آکسی میٹر سے نواز شریف کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وینٹی لیٹر بھی اسٹیںڈ بائی پر رکھ لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ