06:30 pm
’’یا اللہ خیر ‘‘ بڑے بڑے ڈاکٹرز جمع، نواز شریف سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی

’’یا اللہ خیر ‘‘ بڑے بڑے ڈاکٹرز جمع، نواز شریف سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی

06:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے بڑے ڈاکٹرز جمع، نواز شریف سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔۔سابق وزیراعظم نواز شریف پانچویں روز بھی سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے سروسز اسپتال میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نواز شریف سے صرف اور صرف اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت ہو گی۔ ایم کیو ایم اور جمیعت علمائے (ف) کا وفد بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے سروسز اسپتال آیا تھا
لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزار ہوگئی، بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں ہے، معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، دل کے پٹھے متاثر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی ہے اور اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے نواز شریف کو ادویات دی جا رہی ہیں۔ نواز شریف کو گذشتہ رات انجائنا کی تکلیف ہوئی تھی۔ البتہ نواز شریف کا بون میرو نظام ٹھیک کام کر رہا ہے، نواز شریف کی پہلی اور اب کی ای سی جی میں فرق نہیں آیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ مسلم لیگ ن والوں کو نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے ، نواز شریف عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، نواز شریف میڈیکل بورڈ کے علاج سے مطمئن ہیں، جو شخص ایک بار دل کا مریض ہو جائے وہ ہمیشہ خطرے میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل بورڈ کو اپنی صحت سے متعلق بیان دینے سے بھی روک دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی بیماری سے متعلق سیکریسی قائم رکھی جائے۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ