06:44 pm
ّ’’شریف خاندان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ‘‘ درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

ّ’’شریف خاندان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ‘‘ درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

06:44 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ّ’’شریف خاندان کو بڑا جھٹکا لگ گیا ‘‘ درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔۔۔۔۔سیشن کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ کیپٹن (ر) صفدر کو 21 اکتوبر کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر لاہور کے علاقے راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نواز شریف کی طبیعت ناساز ہو جانے کی خبر سن کر لاہور آ رہے تھے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود اشتعال انگیز تقاریر کیں اور کارکنوں کو بھڑکانے کی کوشش کی۔ اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا تھا۔ خیال رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت کیس میں عدالت نے سرکاری وکیل کی طرف سے عدالتی دائرہ کار کو چیلنج کرنے کے حوالے سے درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کی تھی،ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف علی نے کیس کی سماعت کی تھی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دلائل پیش کیے کہ کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ، کیپٹن صفدر کی گرفتاری غیر قانونی ہے، پولیس کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے تحت مقدمہ پنجاب پولیس کا بنتاہی نہیں ہے، پولیس نے حکومت مخالف گفتگو کی ویڈیو وئیرل ہونے کا الزام لگایا ہے، پنجاب پولیس کی طرف سے گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے سرکاری وکیل کی طرف سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جائے کیونکہ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کے پاس جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا ہے، عدالت نے دونوں فریقین کے طویل دلائل سننے کے بعد عدالتی دائرہ کار چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

 طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ