06:56 pm
عمران خان نے بازی پلٹ دی،نواز شریف کی عدالت سے ضمانت پر اعتراض ہے یا نہیں۔۔حکومت نے غیر متوقع فیصلہ سنا دیا

عمران خان نے بازی پلٹ دی،نواز شریف کی عدالت سے ضمانت پر اعتراض ہے یا نہیں۔۔حکومت نے غیر متوقع فیصلہ سنا دیا

06:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 4 بجے تک ملتوی کر رکھی ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی عبد القیوم صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے
کہ آج چار بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں میں نہ تو ضمانت کی مخالفت کرے گی اور نہ ہی حمایت بلکہ یہ کہا جائے گا کہ وزیر اعظم کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آج چار بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی عبوری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں میں نہ تو ضمانت کی مخالفت کرے گی اور نہ ہی حمایت بلکہ یہ کہا جائےگا کہ وزیر اعظم کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ذرائع ۔۔خیال رہےکہ آج صبح سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر طبیعت انتہائی تشویشناک ہے تو بتائیں، کیا فریقین نے لاہور میں ضمانت کی مخالفت کی؟ وکیل نے بتایا کہ زیادہ مخالفت نہیں کی۔ جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سزا یافتہ قیدی کے معاملے میں صوبائی حکومت کو اختیار ہے وہ سزا معطل کر سکتی ہے، ڈویژن بنچ نے اس معاملے کو منگل کے لیے رکھا ہے۔ فریقین اور پنجاب حکومت کو بلاکر پوچھ لیتے ہیں، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں بھی تحریر ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے، ایسی صورت میں معاملہ عدالت میں نہیں آنا چاہئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کہا کہ وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نمائندگان عدالت کو بتائیں کہ وہ نواز شریف کی سزا معطلی کی مخالفت کریں گے یا نہیں؟ مخالفت کی صورت میں حلفیہ بیان دیں کہ اگر نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوئی تو بیان حلفی دینے والے ذمہ دار ہوں گے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارا ور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا آج ہی کوئی نمائندہ مقرر کر کے 4 بجے بھجوائیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

 طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ