07:07 pm
ٓآج کی سب سے بڑی خبر نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی

ٓآج کی سب سے بڑی خبر نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی گئی

07:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 29 اکتوبرمنگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نوازشریف کی ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں انسانی اورطبی بنیادوں پر منظور کی گئی،عدالت نے 20 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،ماضی کے فیصلوں پر قیدیوں کیلئے اصول وضع کرچکے ہیں، حکومت تمام قیدیوں سے متعلق 15روز میں رپورٹ جمع کروائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ
میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے وقفے لینے کے بعد چوتھی بار سماعت شروع کی، اس سے قبل عدالت نے تین بار آدھے آدھے گھنٹے کیلئے سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، ترجمان پنجاب حکومت اورحکام سے حکومت کو عدالتی کاروائی سے آگاہ کرنے اور بیان حلفی دینے کیلئے جواب طلب کرنے کیلئے وقت دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ہم وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کررہے ہیں،وفاقی حکومت قیدیوں سے متعلق تمام صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرے،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین نیب اس معاملے میں فیصلہ کریں۔ماضی کے فیصلوں پر قیدیوں کیلئے اصول وضع کرچکے ہیں، حکومت ذمہ داری ادا کررہی ہے نہ ہی ذمہ داری لے رہی ہے،بتایا جائے قیدیوں سے متعلق عدالتی حکم پر کیا عملدرآمد کیا گیا؟سیکرٹری داخلہ 15روز میں رپورٹ جمع کروائیں۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 29اکتوبرمنگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ نوازشریف کی ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں انسانی اورطبی بنیادوں پر منظور کی گئی۔عدالت نے 20 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض نوازشریف کی ضمانت منظور کی۔ واضح رہے اس سے قبل چیف جسٹس اسلام باد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ کس جماعت کی پنجاب میں حکومت ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پھر کیا آپ منگل تک کی ذمہ داری لیں گے؟ کیونکہ عدالت ذمہ داری کسی صورت نہیں لے گی، میڈیکل بورڈ آپ لوگوں نے بنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ! آپ عدالت میں ہیں آپ ہاں یاناں میں جواب دیں، ہرمعاملہ عدالت کے گلے میں نہ ڈالیں۔ اگر ضمانت ہوجاتی ہے توای سی ایل سے نوازشریف کا نام کون نکالے گا؟ وفاقی حکومت واضح جواب دے۔ عدالت کے ساتھ سیاست نہ کھیلیں۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی ذمہ داری ریاست لیتی ہے ، قانون کہتا ہے کہ یہ ذمہ داری ریاست کی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے عدالت سے کہا کہ وفاقی حکومت ذمہ داری نہیں لے سکتی، یہ معاملہ پنجاب حکومت کا ہے، جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتے ہیں ، پوچھ کر عدالت کو آگاہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں توسماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردیتے ہیں۔ اسی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے بھی عدالت کوروسٹرم پر جا کرنوازشریف کی صحت بارے دلائل دیے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان