07:32 pm
مولانا فضل الرحمان کیلئے کنٹینر تیار،جدید کنٹینر کن سہولیات سے آراستہ ہے، جانتے ہیں یہ کنٹینر کس ملک نے تیار کیا ہے ، جانیں

مولانا فضل الرحمان کیلئے کنٹینر تیار،جدید کنٹینر کن سہولیات سے آراستہ ہے، جانتے ہیں یہ کنٹینر کس ملک نے تیار کیا ہے ، جانیں

07:32 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور آزادی مارچ میں حصہ لینے والی سینئیر قیادت کے لیے کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے۔ کوئٹہ پہنچنے والے اس کنٹینر میں کئی سہولیات دستیاب ہیں۔ یہ کنٹینر جاپان سے تیار کروا کر خصوصی طور پر کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔ جس میں مرکزی اور صوبائی قائدین روانہ ہوں گے۔ صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبد الواسع نے کہا کہ اس کنٹینر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور قائدین کو بٹھایا جائے گا۔
کنٹینر میں مختلف اوقات پر اجلاس ہوں گے۔ جیسے ہی یہ کنٹینر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے گا تو وہاں پر مرکزی قائدین بھی اس کنٹینر میں آئیں گے۔ اس کنٹینر میں بیک وقت پانچ افراد کے آرام کی جگہ موجود ہے۔ اس کنٹینر میں پانچ بیڈز موجود ہیں جبکہ اس کنٹینر میں خصوصی طور پر ایک کچن بھی بنایا گیا ہے جس میں فریج کی سہولت بھی موجود ہے۔ جاپان سے خصوصی طور پر تیار کروائے جانے والے اس کنٹینر میں باتھ روم اور ٹی وی کی سہولت بھی موجود ہے۔ گھر کے کمرے میں جیسی سہولیات موجود ہوتی ہیں، اس کنٹینر کے کمرے میں بھی ویسی ہی سہولیات دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ صوبائی قائدین کا کہنا ہے کہ اس کنٹینر میں مرکزی قائدین اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ اہم اجلاس اور فیصلے بھی اسی کنٹینر میں کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو روانہ ہو گا جس کے بعد 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان اپنے آزادی مارچ کو لے کر کافی پُر اعتماد ہیں جبکہ انہوں نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ پر پشاور جائیں گے

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

ساڑھے 7 ہزار والے بانڈز پرپابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ آگیا

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

حکومت جاتے ہی وزراءپہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن عالمی وبا کے مریضوں کو پاکستان لانے میں ملوث،اجازت نامہ منسوخ

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

شہدا پیکج کے تحت کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثا میں چیک تقسیم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،اہم فیصلے متوقع

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کےفیصلوں سے14ہزارارب کاقرض بڑھ گیا،مریم اورنگزیب

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

صلح کا بیان دینا مہنگا پڑگیا، عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان

کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں،فردوس عاشق اعوان