08:29 pm
’’سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کو دل کا دورہ‘‘ہنگامی طور پر کس شخصیت کوبلالیا گیا، تشویشناک خبر

’’سروسز اسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کو دل کا دورہ‘‘ہنگامی طور پر کس شخصیت کوبلالیا گیا، تشویشناک خبر

08:29 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کوپلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤ کے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناسازہے۔ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤکے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلیے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کردی۔اسپتال ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
جو چار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جارے رکھا جائے گا، نواز شریف کو دل کی تکلیف کے ساتھ گردوں میں پتھری اور آئی ٹی بی سمیت پیلٹ لیٹ کی کم کا مسئلہ ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرآج بھی بلڈ پریشر سمیت دیگرٹیسٹ کریں گے، نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی خون کی نالی 43 فیصد بلاک ہے جب کہ نوازکی پیلٹ لیٹس کی تعداد 22 ہزارتک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کو انجائنا کا مسلسل شدید درد ہوہ جس کے بعد معالجین نے دل کے دورے کی نشاندہی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انجائنا کی موجودہ علامات سے دل کے دورے پڑنے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کے پیش نظر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ ہے۔پلیٹ لٹس میں اتار چڑھاؤ بھی انجائنا کی تکلیف کا سبب بنا۔معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور ان کے دو آپریشن پہلے ہو چکے ہیں جس کئے سبب اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ڈاکٹرز دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پلیٹ لٹس میں کمی دل کی ادویات کھانے سے ہوئی۔ادویات روکنے کے باعث نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی ای سی جی رپورٹ قدرے بہتر آئی ہے۔گذشتہ روز میڈیکل بورڈ نے انجائنا کی تکلیف کی وجہ سے دل کے ٹیسٹ تجویز کیے تھے۔نواز شریف 18 سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری بھی لاحق ہے۔جب کہ جوڑوں میں بھی درد رہتا ہے۔اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئرصحافی حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سروسز اسپتال میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دل کے دورے کے باعث کمزوری ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو