08:39 pm
حکومت جتنے مرضی مذاکرات کرلے مارچ ہر حال میں ہوگا، مولانااسلام آباد آئینگے تو کون ان کیساتھ شامل ہوجائیگا، حامدمیر نے بتادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ملتوی ہونے یا مؤخر ہونے کا قطعی طور پر کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ 27 اکتوبر کو ہی شروع ہو گا ، مولانا فضل الرحمان 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی اس موقع پر اُن کے ساتھ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کسی اور معاملے میں ہو رہے ہیں۔ مذاکرات اس معاملے پر ہو رہے ہیں
کہ اپوزیشن حکومت کو کہہ رہی ہے کہ آپ ہمیں روکیں گے نہیں۔ ہمیں سہولیات دیں تو ہم آئندہ بھی آپ کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس لیے بھی حکومت کو اپنے ساتھ انگیج کیا ہوا ہے کہ اُن کا یہ خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کہ جب اُن کا جلسہ یہاں پر ہو گا تو اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد ہو گی اور میری اطلاع کے مطابق جب ایک مرتبہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آ کر بیٹھ جائیں گے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان اُن کو مجبور کریں گے کہ اب اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے۔خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ حکومت نے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس نے گذشتہ روز رہبر کمیٹی سے مذاکرات کے لیے ملاقات کی تھی لیکن یہ ملاقات بے نتیجہ ہی ختم ہو گئی تھی۔ دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی تجاویز ایک دوسرے کو پیش کیں۔ لیکن ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی ڈی چوک اسلام آباد پر جلسے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 