09:05 pm
’’سعودی عرب ملازمت کے خواہش مند پاکستانی تیاری پکڑ لیں‘‘ سعودی مملکت کی جانب سے 1 لاکھ 24 ہزار اسامیاں فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مملکت میں اس وقت پاکستانی ملازمین کی تعداد باقی غیر ملکیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں موجود پاکستانیوں کی گنتی 27 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان میں ابھی بھی لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں، جو سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہاں پر مقاماتِ مقدسہ کی موجودگی بھی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے جلد خوشی کی خبر سامنے آ رہی ہے۔
سعودی اخبار الشرق الاوسط کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے شعبے میں مزید 1 لاکھ 24 ہزار اسامیاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔یہ رپورٹ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور ورجن ہائپر لوپ ون کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس کے مطابق سعودی مملکت میں ہائپر لوپ ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے سعودی مملکت میں 2030ء تک ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک لاکھ سے زائد اسامیاں پیدا ہوں گی۔ جن پر مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر مُلکیوں کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔جبکہ اس سے مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں کم از کم 15 ارب ریال کا اضافہ ہو گا۔رپورٹ کے مطابق کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور ورجن ہائپر لوپ ون 2020ء میں ہائپر لوپ سینٹر کا افتتاح کریں گی۔ جس کے بعد مملکت میں ابتدائی مرحلے میں ہزاروں ملازمین کی بھرتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین احمد لنجاوی نے بتایا کہ اکنامک سٹی کی جانب سے سعودی مملکت میں 118 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تیار کیا جا چکا ہے۔ اس سے سعودی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تحقیق کے میدان میں بے پناہ وسعت پیدا ہو گی۔

تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری