09:33 pm
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، جے یو آئی ف اسلام آباد کے کس مقام پر جلسہ کرے گی،جانیں

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، جے یو آئی ف اسلام آباد کے کس مقام پر جلسہ کرے گی،جانیں

09:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیابی، جے یو آئی ف کا جلسہ اسلام آباد کے پشاور موڑ پر ہوگا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان طویل بات چیت کے بعد اتفاق طے پاگیا، تفصیلات کا اعلان وزیر دفاع پرویز خٹک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ کے جلسے کے مقام کے انتخاب سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ جے یو آئی ف کا جلسہ ریڈ زون کی جانب نہیں جائے گا۔ اپوزیشن کا جلسہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ پر کیا جائے گا۔
اس حوالے سے تمام تفصیلات کا باقاعدہ اعلان حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک ایک پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔ دوسری جانب جے یو آئی ف کے رہنما اور اپوزیشن رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد میں دھرنا دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اکرم خان درانی نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ بھی طویل نہیں ہوگا۔ جبکہ مارچ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی جانب بھی نہیں جائے گا۔ ممکنہ طور پر آزادی مارچ اسلام آباد میں ایک جلسے کے بعد ختم ہو جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف)اوور دوسری جماعتیں آزادی مارچ کو ریڈزون میں لے جانے سے دستبردار ہوگئیں۔ واضح رہے حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر مذاکرات کیے۔اس موقع پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزیر مزہبی امور پیر نور الحق قادری،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اسد عمر ،رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی اور رہبرِ کمیٹی کے اراکین ان کے ہمراہ تھے۔ پرویز خٹک نے کہاکہ مذاکرات کے دوران دونوں طرف سے تجاویز اور مطالبات پیش کئے گئے مگر ہم کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے تاہم مذاکرات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر اکرم خان درانی نے کہا کہ ملاقات کے لیے ابھی کوئی ٹائم فریم طے نہیں ہوا کہ آئندہ مزاکرات کب اور کہاں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے،ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ قبل ازیں حکومتی وفد اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذکرات کی دو نشتیں ہوئیں،پہلی نشست کے دوران رہبر کمیٹی کی طرف سے حکومتی کمیٹی کو مطالبات پیش کئے گئے جن کو کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی قیادت کے پاس لیکر گئے اور واپسی پر مذاکرات کی دوسری نشتن شروع ہوئی جس میں حکومتی وفد کے ساتھ رہبر کمیٹی کینکنوینر اکرم خان درانی،نپاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران رہبر کمیٹی فرحت اللہ بابر ،نیئر حسین بخاری،قومی وطن پارٹی کے ہاشم بابر، نیشنل پارٹی کے طاہر بزنجو، اے این پی کے میاں افتخار،مسلم لیگ (ن )کے احسن اقبال،سردار ایاز صادق،جمیعت علماء پاکستان کے شاہ اویس نورانی،مرکزی جمیعت اہلحدیث کے حافظ عبد الکریم،اور پختونخوا ملی پارٹی کے عبدالصمد اچکزئی نے اپنے مطالبات،مختلف تجاویز پر بحث کی

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی